پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1ہزار سے تجاوز کرگئی - EVERYDAY NEWS

EVERYDAY NEWS

EVERYDAY NEWS,World News, International News, Latest International News, World News Headlines, World Breaking News, World News,City Everyday News in English & Urdu Get the latest international Everyday news and world events from Asia, Europe, the Middle East, and more. See Everyday world news & City News photos and videos at https://everyday-news1.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday, April 4, 2020

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1ہزار سے تجاوز کرگئی

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1ہزار سے تجاوز کرگئی

صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1ہزار69ہے، 1کی حالت تشویشناک ہے: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

 

لاہور( اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل 2020ء)

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1ہزار69ہے جبکہ 1مریض کی حالت تشویشناک ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 563 مریض قرنطینہ سینٹرز میں ہیں جبکہ 506 مریض قرنطینہ میں نہیں ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ اب تک 6مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھر جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبے میں کورونا کے ٹیسٹ کی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں 

اور اس مقصد کیلئے لیبز کو بی ایس ایل3 لیول پر اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور میں سب سے زیادہ کورنا کیسز ہیں

 جن کی تعداد 210 ہے جبکہ ننکانہ صاحب میں 13، قصور میں 1، شیخوپورہ میں 1، راولپنڈی میں 55، جہلم میں 29، اٹک میں 1، گوجرانولا میں 15، سیالکوٹ میں 2، نارووال میں 2، گجرات میں 95، حافظ آباد میں 5، منڈی بہاولدین میں 14، ملتان میں 2، بہاولنگر میں 3، بہاولپور میں 2، لودھراں میں 2، لیہ میں 2 اور ڈیرہ غازی خان میں 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔
 
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر جنرل ہسپتال کی سینٹر ل ریسر چ لیب میں قائم کی جانے والی بی ایس ایل لیول 3 نے کام شروع کر دیا جہاں عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائن کے مطابق کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے پی سی آرٹیسٹ بھی شروع کر دیے گئے ہیں 

۔24گھنٹوں میںتقریبا ً300مریضوں کے ٹیسٹ پرفارم کئے جائیں گے اور جلد ہی ان ٹیسٹوں کی تعداد بڑھا کر 500 کر دی جائے گی ۔ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے جنرل ہسپتال میں بی ایس ایل لیول 3 کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر ریسرچ لیب پی ایچ ڈی ہولڈر ڈاکٹر غزالہ روبی کے دستخط سے جاری ہونے والی ٹیسٹ کی رپورٹ ہی مصدقہ تسلیم کی جائے گی ۔

 

No comments:

Post a Comment

Bureaucrat tells how to end lockdown, leash corona

Bureaucrat tells how to end lockdown, leash corona   ISLAMABAD: As decision-makers are weighing different options to contain the spre...

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here