امریکی ریاست نیو یارک میں نافذ لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کر دی گئی - EVERYDAY NEWS

EVERYDAY NEWS

EVERYDAY NEWS,World News, International News, Latest International News, World News Headlines, World Breaking News, World News,City Everyday News in English & Urdu Get the latest international Everyday news and world events from Asia, Europe, the Middle East, and more. See Everyday world news & City News photos and videos at https://everyday-news1.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, April 17, 2020

امریکی ریاست نیو یارک میں نافذ لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کر دی گئی

امریکی ریاست نیو یارک میں نافذ لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کر دی گئی

دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ متاثر ہونے والی امریکی ریاست میں 14 مئی تک لاک ڈاون برقرار رہے گا، نیویارک میں وائرس سےاموات کی تعداد 12ہزار ہوگئی

 


نیویارک ( اخبار تازہ ترین۔ 17 اپریل 2020ء)

امریکی ریاست نیو یارک میں نافذ لاک ڈاون میں مزید توسیع کر دی گئی، دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ متاثر ہونے والی امریکی ریاست میں 14 مئی تک لاک ڈاون برقرار رہے گا، نیویارک میں وائرس سےاموات کی تعداد 12ہزار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیویارک میں کرونا وائرس کا زور تھمنے کا نام نہیں لے رہا، اسی باعث لاک ڈاون میں توسیع کر دی گئی ہے۔ نیویارک کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں نافذ کیا گیا لاک ڈاون اب 14 مئی تک برقرار رہے گا۔ بتایا گیا ہے کہ نیویارک اس وقت کرونا وائرس سے سب سے زیادہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ یہ امریکی ریاست کرونا وائرس سے کسی بھی ملک سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ نیو یارک میں 2 لاکھ سے زائد کرونا وائرس کیسز اور 12 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

 
دوسری جانب امریکا میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

جبکہ امریکا میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چھ لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ 13ہزار سے زائد مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں تقریباََ 2600 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جو کہ کرونا وائرس سے ہونے والی اب تک کی کسی بھی ملک میں یومیہ ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ گزشتہ کل بھی امریکہ میں 2228 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں جو کہ کل تک کے اعداد و شمار کے مطابق کسی بھی ملک میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں تھیں۔ امریکا میں کئی روز سے یومیہ بنیاد ہر ایک ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہو رہی ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21لاکھ 15 ہزار 360 ہو چکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار 188 ہو گئی ہے۔ امریکا، اٹلی، اسپین، فرانس اور جرمنی کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک ہیں۔

 

No comments:

Post a Comment

Bureaucrat tells how to end lockdown, leash corona

Bureaucrat tells how to end lockdown, leash corona   ISLAMABAD: As decision-makers are weighing different options to contain the spre...

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here