امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 4 ہزار 246 افراد ہلاک - EVERYDAY NEWS

EVERYDAY NEWS

EVERYDAY NEWS,World News, International News, Latest International News, World News Headlines, World Breaking News, World News,City Everyday News in English & Urdu Get the latest international Everyday news and world events from Asia, Europe, the Middle East, and more. See Everyday world news & City News photos and videos at https://everyday-news1.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, April 17, 2020

امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 4 ہزار 246 افراد ہلاک


امریکہ میں کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 4 ہزار 246 افراد ہلاک


امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی ہلاکتیں کسی بھی ملک میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہے، گزشتہ روز بھی 2600 کے قریب ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں


واشنگٹن ( اخبار تازہ ترین۔ 17 اپریل 2020ء)

امریکہ میں کورونا کے باعث ایک ہی دن میں 4 ہزار 246 افراد ہلاک۔ امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی ہلاکتیں کسی بھی ملک میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہے، گزشتہ روز بھی 2600 کے قریب ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کی شدت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں ایک ہی دن میں 4 ہزار سے زائد کورونا کے مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں ریکارڈ کی جانے والی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 246 ہے جو کہ کسی بھی ملک میں اب تک ہونے والی یومیہ ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہے۔ امریکہ میں گزشتہ روز بھی کورونا کے باعث 2600 کے قریب افراد جان سے گئے تھے جو کہ امریکہ میں کل تک ہونے والی ہلاکتوں میں ایک ریکارڈ اضافہ تھا۔

 

تازہ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں ہلاکتوں کی کل تعداد بھی 34 ہزار 617 تک جا پہنچی ہے۔ امریکہ میں گزشتہ روز بھی کورونا وائرس کے 31 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجوعی تعداد 6 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کر تھی جبکہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 33 ہزار کے اضافے کے ساتھ 6 لاکھ 77 ہزار سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔

 

No comments:

Post a Comment

Bureaucrat tells how to end lockdown, leash corona

Bureaucrat tells how to end lockdown, leash corona   ISLAMABAD: As decision-makers are weighing different options to contain the spre...

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here