یورپ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 1 ملین سے تجاوز کر گئی
تازہ اعداد و شمار کے مطابق یورپ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار 424 ریکارڈ کی گئی
نیویارک ( اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل 2020ء)
یورپ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 1 ملین سے تجاوز کر گئی۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق یورپ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار 424 ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یورپ میں کورونا وائرس تیزی پھیل چکا ہے۔ کورونا سے متعلق عالمی سطح پر معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق یورپ میں اس وقت کورونا کے متاثرین 10 لاکھ سے بھی زائد ہو چکے ہیں۔ متفرق میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ میں ایک ہی دن میں 44 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1 ملین سے اوپر چلی گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق 4 ہزار کے قریب نئی ہلاکتوں کے بعد یورپ میں ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 92 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ 27 ہزار سے زائد افراد اس وقت شدید بیماری کی حالت میں ہیں۔
اس سے قبل ڈبلیو ایچ او کی یومیہ بریفنگ کے دوران مطلع کیا گیا کہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا کے تقریباً نصف متاثرین براعظم یورپ کے مختلف ممالک میں ہیں۔


No comments:
Post a Comment