ملک میں کرونا وائرس کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے - EVERYDAY NEWS

EVERYDAY NEWS

EVERYDAY NEWS,World News, International News, Latest International News, World News Headlines, World Breaking News, World News,City Everyday News in English & Urdu Get the latest international Everyday news and world events from Asia, Europe, the Middle East, and more. See Everyday world news & City News photos and videos at https://everyday-news1.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, April 5, 2020

ملک میں کرونا وائرس کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک میں کرونا وائرس کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

کل اموات کی تعداد 42 جبکہ مریضوں کی تعداد 2764 ہوگئی، پنجاب 1087 کیسز کے ساتھ ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ

 

اسلام آباد ( اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2020ء)

ملک میں کرونا وائرس کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، کل اموات کی تعداد 42 جبکہ مریضوں کی تعداد 2764 ہوگئی، پنجاب 1087 کیسز کے ساتھ ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز 2764 سے تجاوز کر گئے ہیں۔ اب تک 42 افراد جان کی بازی بھی ہار گئے۔ 

جبکہ یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملک میں 25 اپریل تک کرونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے، اس حوالے سے حکومت نے سپریم کورٹ میں خصوصی رپورٹ بھی جمع کروائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کو ملک بھر میں اب تک کرونا وائرس کے 125 کیسز رپورٹ ہوئے 
جن میں سے پنجاب میں 18 ، سندھ 56، خیبرپختونخواہ میں 29، بلوچستان میں 10، اسلام آباد 7 اور آزاد کشمیر سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
 
سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کیسز کی مجموعی تعداد 1087 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں 1069 کیسز کی تصدیق کی تھی۔صوبے میں اب تک کورونا سے 11 افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔ سندھ میں ہفتہ کو کرونا وائرس کے اب تک مزید 56 کیسز سامنے آچکے ہیں

 جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 839 بتائی گئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے 47 نئے کیسز کے ساتھ 830 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے اور صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہے۔ 

ہفتہ کواسلام آباد میں کرونا وائرس کے مزید 7 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی مجموعی تعداد 75 ہوگئی ہے۔آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں 

جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے، نئے کیسز کے بعد علاقے میں مجموعی تعداد 12 ہوگئی ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی۔ بلوچستان میں متاثرین کی مجموعی تعداد 185 ہوگئی۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مزید 1 کیس سامنے آیا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 194 ہوگئی ہے۔

 

 

No comments:

Post a Comment

Bureaucrat tells how to end lockdown, leash corona

Bureaucrat tells how to end lockdown, leash corona   ISLAMABAD: As decision-makers are weighing different options to contain the spre...

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here