حکومت پاکستان کا دنیا بھر سے پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ
بہت سےپاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں اور قومی رابطہ کمیٹی نے 17پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
اسلام آباد( تازہ ترین اخبار-02اپریل2020ء)
حکومت پاکستا ن نے دنیا بھر سے پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جو لوگ پاکستان واپس آنے چاہتے ہیں ان کے لئے خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔
اس بارے میںبات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بہت سے پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں،قومی رابطہ کمیٹی نے 17 پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم تمام پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے، ہماری پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے۔
بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا ہے کہ دوسری ترجیح ویزہ ایکسپائر ہونے والے پاکستانی ہیں۔ تیسری ترجیح بیرون ملک مقیم پاکستانی اور زیر تعلیم طلبا کوواپس لانا ہے۔
حکومت نے 4سے 11 اپریل تک بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔


No comments:
Post a Comment