خصوصی پروازوں سے آنےوالوں کو قرنطینہ میں رکھا جائےگا،ڈاکٹر ظفر مرزا
ٹیسٹ کے نتائج آنے تک لوگ باہر نہیں جاسکتے، ابھی تک جو فلائٹس آئی ہیں ان میں کسی مسافر میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی۔ معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا
اسلام آباد ( اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل 2020ء)
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ خصوصی پروازوں سے واپس آنے والوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا، ٹیسٹ کے نتائج آنے تک لوگ باہر نہیں جاسکتے، ابھی تک جو فلائٹس آئی ہیں ان میں کسی مسافر میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے قرنطینہ سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔ خصوصی پروازوں سے واپس آنے والوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ ٹیسٹ کے نتائج آنے تک لوگ باہر نہیں جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک جو فلائٹس آئی ہیں
ان میں کسی مسافر میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اب ٹیسٹنگ کے حوالے سے گنجائش بڑھ رہی ہے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے چالیس افراد جاںبحق اور مجموعی کیسز کی تعداد 2708 ہوگئی، پاکستان میں اب تک کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ 14 ہلاکتیں سندھ ، ہوئیں ،
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 11،11، گلگت میں 3 اور بلوچستان میں ایک شخص زندگی کا بازی ہار گیا ۔


No comments:
Post a Comment