کرونا وائرس کی تباہ کاریاں، فرانس میں 15 پاکستانی بھی جاں بحق ہوگئے
یورپی ملک ایک دن میں سب سے زیادہ اموات والا مل بن گیا، 24 گھنٹوں کے دوران 1355 افراد جان کی بازی ہارے
پیرس ( اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2020ء)
کرونا وائرس کی تباہ کاریاں، فرانس میں 15 پاکستانی بھی جاں بحق ہوگئے، یورپی ملک ایک دن میں سب سے زیادہ اموات والا مل بن گیا، 24 گھنٹوں کے دوران 1355 افراد جان کی بازی ہارے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث اٹلی اور اسپین کے بعد اب فرانس بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے
کہ فرانس ایک دن میں سب سے زیادہ کورونا وائرس ہلاکتیں رپورٹ کرنے والا ملک بن گیا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1355 افراد لقمہ اجل بن گئے، 2116 نئے کیسز کے ساتھ کل تعداد 59 ہزار سے زائد ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس نے فرانس میں بھی پنجے گاڑ لیے ہیں جہاں سے 24 گھںٹوں کے دوران 1 ہزار 355 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ۔ کسی بھی ملک میں ایک روز کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔
فرانس کرونا وائرس ہلاکتوں کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا سب سے متاثرہ ملک بھی بن گیا ہے، جہاں اب تک 5 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے۔


No comments:
Post a Comment