کورونا سے نمٹنے کیلئے قوم کا تعاون سب سے اہم ہے، ترجمان پاک فوج
عوام گھروں تک محدود رہ کرکورونا کو شکست دے سکتے ہیں، دعا ہےکہ اللہ پاک کورونا وائرس سے نجات دلائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار
راولپنڈی ( اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل 2020ء)
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے قوم کا تعاون سب سے اہم ہے، عوام گھروں تک محدود رہ کرکورونا کو شکست دے سکتے ہیں، دعا ہےکہ اللہ پاک کورونا وائرس سے نجات دلائے۔
انہوں نے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ پاک کورونا وائرس سے نجات دلائے۔ تین ماہ سے دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔ اس وباء نے عالمی ماحول کو یکسر تبدیل کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کے علماء کرام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بابر افتخار نے کہا کہ رنگ ونسل سے بالاتر ہوکرایک قوم بن کراس وباء کا مقابلہ کرنا ہے۔
کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے میڈیا کا بھرپور تعاون درکار ہے۔


No comments:
Post a Comment