پاکستان میں کرونا سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے - EVERYDAY NEWS

EVERYDAY NEWS

EVERYDAY NEWS,World News, International News, Latest International News, World News Headlines, World Breaking News, World News,City Everyday News in English & Urdu Get the latest international Everyday news and world events from Asia, Europe, the Middle East, and more. See Everyday world news & City News photos and videos at https://everyday-news1.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday, April 4, 2020

پاکستان میں کرونا سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے

پاکستان میں کرونا سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے

وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2500سے تجاوز کرگئی، جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 37ہوگئی

 


اسلام آباد ( اخبارتازہ ترین ۔ 04 اپریل2020ء)


پاکستان میں کرونا سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس وبا کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 37ہوگئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2542ہو گئی ہے۔

 آج وفات پانے والے دونوں افراد کا تعلق سندھ سے تھا، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرعذرافضل پیچوہونے سندھ میںکرونا وائرس کی2مزید افراد کی موت کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد سندھ میں مرنے والوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ طبیعت بگڑنے پر دونوں مریضوں کو یکم اپریل کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، 

جن کی عمریں 60 اور 80 سال ہیں، دونوں مریضوں میں سے ایک عارضہ قلب اور دوسرے مریض کو گردوں کے مسائل کا سامنا تھا۔

 
صوبائی وزیرصحت کے مطابق جاں بحق ہونے والا ایک مریض حال ہی میں سعودی عرب سے آیا تھا، مریض کو دمہ اور سانس لینے میں تکلیف کا مسئلہ بھی لاحق تھا۔

جبکہ سندھ میں جمعہ کوکرونا وائرس کے مزید 22 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 783 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق گھوٹکی میں کرونا وائرس کے 2، کراچی میں 6، حیدر آباد سے 14 کیسز سامنے آئے۔

 سندھ میں کرونا وائرس کے 707 مریض زیر علاج ہیں جب کہ وائرس سے 65 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ دوسری طرف نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ملک بھر میں 37 اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائرس سے متاثرہ 10 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 2542 تک پہنچ چکی ہے 

جن میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 1ہزار12کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان میں 169، خیبرپختونخوا میں 311، گلگت بلتستان میں190 ، آزاد جموں و کشمیر میں 09 اور اسلام آباد میں 68 کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں ابھی تک کورونا کے 126مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

 

No comments:

Post a Comment

Bureaucrat tells how to end lockdown, leash corona

Bureaucrat tells how to end lockdown, leash corona   ISLAMABAD: As decision-makers are weighing different options to contain the spre...

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here