کورونا وائرس: چین میں سنیچر کو سوگ کا اعلان، دنیا میں اموات 58000 سے زیادہ
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد دس لاکھ 76 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ہلاکتیں 56767 ہوگئی ہیں۔ چین نے سنیچر کو ملک میں سوگ کا اعلان کیا ہے اور غیر ملکی سفارتکاروں سے کہا ہے کہ وہ اگلے ماہ کے وسط تک بیجنگ سے دور رہیں۔
خلاصہ
- دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد ساڑھے 10 لاکھ 76 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 58000 سے زیادہ ہو چکی ہے
- امریکہ میں ایک دن میں اب تک دنیا میں سب سے زیادہ 1169 اموات ہوئی ہیں۔
- لندن میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نو دن میں تیار کیے گئے ہزاروں بستروں پر مشتمل ایک نئے فیلڈ ہسپتال کا افتتاح کیا گیا ہے۔
- امریکہ میں بیروزگاری کی وجہ سے تقریباً ایک کروڑ لوگوں نے حکومت سے امداد کی درخواست کی ہے۔
- ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر معاشی مشکلات کو ٹالنا ممکن نہیں جبکہ ایشیا کے کئی ممالک سمیت دنیا بھر میں دو کروڑ 40 لاکھ لوگ غربت سے نجات حاصل نہیں کر پائیں گے۔
- اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا کی شکل میں دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑی امتحان کا سامنا ہے۔


No comments:
Post a Comment