کورونا: پاکستان میں 210 سے زیادہ نئے مریض، متاثرین کی تعداد 2644 ہو گئی
پاکستان میں کل متاثرین: 2644| پنجاب: 1069| سندھ: 783 | خیبرپختونخوا: 343| بلوچستان: 175| گلگت بلتستان: 195| اسلام آباد: 68 | پاکستان کے زیر انتظام کشمیر: 11| ہلاکتیں: 38 | صحت یاب افراد: 126
خلاصہ
- پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2600 سے بڑھ گئی ہے جبکہ 1069 متاثرین کے ساتھ پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔
- پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد 38 ہے جبکہ 126 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں سے 11 کا تعلق پنجاب، 14 کا سندھ، نو کا خیبر پختونخوا، تین کا گلگت بلتستان جبکہ ایک کا بلوچستان سے ہے۔
- پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر نہ کی گئیں تو پاکستان میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 ہزار تک بڑھ سکتی ہے۔
- ملک کے چاروں صوبوں کے علاوہ دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی مکمل یا جزوی لاک ڈاؤن ہے جسے اب 14 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں فوج بھی تعینات ہے
- پاکستان کی حکومت نے تین اپریل سے ملک میں بین الاقوامی فضائی آپریشن کی جزوی بحالی کا اعلان کیا ہے تاہم اندرونِ ملک پروازیں 11 اپریل تک معطل رہیں گی۔


No comments:
Post a Comment