آئی ایم ایف اور جی 20 گروپ نے پاکستان کو 12 ارب ڈالرز سے زائد کا ریلیف دے دیا
پاکستان کے ذمے واجب الادا آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، اسلامی ترقیاتی بینک اور پیرس کلب کے قرضے ایک سال کیلئے ری شیڈول کر دیے گئے
اسلام آباد( اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2020ء)
آئی ایم ایف اور جی 20 گروپ نے پاکستان کو 12 ارب ڈالرز سے زائد کا ریلیف دے دیا، پاکستان کے ذمے واجب الادا آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، اسلامی ترقیاتی بینک اور پیرس کلب کے قرضے ایک سال کیلئے ری شیڈول کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاو کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غریب اور ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی واپسی معطل کروانے کی کوششیں کی جا رہی تھیں، جس میں انہیں کامیابی مل گئی ہے۔ نہ صرف دیگر ممالک، بلکہ پاکستان کو بھی قرض واپسی کے سلسلے میں ریلیف مل گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جی 20 ممالک کے گروپ نے 76 ممالک کے 40 ارب ڈالرز سے زائد کے قرضوں کی واپسی ری شیڈول کر دی ہے۔ 40 ارب ڈالرز میں سے 20 ارب ڈالرز کے قرضے سعودی عرب منجمد کرے گا۔
جی 20 گروپ کے اعلان سے پاکستان کو 12 ارب ڈالرز سے زائد جا ریلیف مل گیا ہے۔ پاکستان کے 12ارب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی مؤخر ہوگئی ہے۔


No comments:
Post a Comment