وفاق، صوبوں نے حجام، دھوبی، درزی، پلمبر کی دکانیں کھولنےکی اجازت نہیں دی - EVERYDAY NEWS

EVERYDAY NEWS

EVERYDAY NEWS,World News, International News, Latest International News, World News Headlines, World Breaking News, World News,City Everyday News in English & Urdu Get the latest international Everyday news and world events from Asia, Europe, the Middle East, and more. See Everyday world news & City News photos and videos at https://everyday-news1.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, April 17, 2020

وفاق، صوبوں نے حجام، دھوبی، درزی، پلمبر کی دکانیں کھولنےکی اجازت نہیں دی

وفاق، صوبوں نے حجام، دھوبی، درزی، پلمبر کی دکانیں کھولنےکی اجازت نہیں دی

الیکٹریشن اور مکینک سمیت دیگر دکانوں کو کھولنےکی اجازت وفاقی یا صوبائی کسی نے نہیں دی، صرف تعمیراتی اور برآمدی صنعتوں کو کھولا جا رہا ہے، وزیراعظم کے اعلان سے لاک ڈاؤن ختم ہونے کا تاثر ابھرا۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب

 

کراچی ( اخبارتازہ ترین۔17 اپریل 2020)

وفاق نے حجام، دھوبی، درزی، پلمبر، مکینک کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ان دکانوں کو کھولنے کی اجازت وفاقی یا صوبائی حکومتوں نے نہیں دی، وزیراعظم کے اعلان سے تاثر اُبھرا کہ جیسے لاک ڈاؤن ختم ہوگیا، یہ تاثر غلط ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت اور نہ ہی وفاقی حکومت کسی کی جانب سے بھی حجام، دھوبی، درزی، پلمبر، مکینک، الیکٹریشن کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں نے سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلٰی سندھ واضح کہہ چکے کہ لاک ڈاؤن سخت ہوگا۔ وزیر اعظم کے اعلان کے بعد تاثر ابھرا کہ شاید لاک ڈاؤن ختم ہوگیا ہے۔ یہ تاثر غلط ہے۔

 
تاہم وزیر اعظم کے اصرار پر کنسٹرکشن انڈسٹری اور برآمدی صنعتوں کو کھولا جا رہا ہے، اس کیلئے کھولنے کی اجازت دی جائے، اس لیے سندھ حکومت نے اس کیلئے باقاعدہ ایس او پیز پربنائیں ہیں ان پر صنعتوں کو عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت لاک ڈاؤن میں سختی خوشی سے نہیں بلکہ انسانی جانوں کو بچانے کیلئے کر رہی ہے۔ مزید برآں سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق کہا کہ 16 اپریل کی صبح 8 بجے تک سندھ میں کل 18900 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ مثبت ٹیسٹ کی تعداد 2008 ہے جبکہ جمعرات کے 340 کیسز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں صحتیاب افراد کی تعداد 576 ہوگئی ہے۔ مرتضی وہاب نے بتایاکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں سندھ میں کورونا وائرس سے الحمداللہ 16 متاثرہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

 


No comments:

Post a Comment

Bureaucrat tells how to end lockdown, leash corona

Bureaucrat tells how to end lockdown, leash corona   ISLAMABAD: As decision-makers are weighing different options to contain the spre...

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here