اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید2 فیصد کمی کردی - EVERYDAY NEWS

EVERYDAY NEWS

EVERYDAY NEWS,World News, International News, Latest International News, World News Headlines, World Breaking News, World News,City Everyday News in English & Urdu Get the latest international Everyday news and world events from Asia, Europe, the Middle East, and more. See Everyday world news & City News photos and videos at https://everyday-news1.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, April 17, 2020

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید2 فیصد کمی کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید2 فیصد کمی کردی

شرح سود11 فیصد سے کم ہوکر9 فیصد رہ گئی ہے،ایک ماہ کے دوران شرح سود میں 4.25 فیصد کمی کی گئی، شرح سود میں کمی سے معاشی سرگرمیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اسٹیٹ بینک

 

 
کراچی ( اخبارتازہ ترین۔17 اپریل 2020)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں مزید 2 فیصد کمی کردی ہے، شرح سود11 سے کم ہوکر 9 فیصد رہ گئی ہے، شرح سود میں کمی بدترمعاشی حالات کے پیش نظر کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تاجربرادری کے پرزور مطالبے کے بعد شرح سود میں2 فیصد کمی کردی ہے۔ جس کے بعد شرح سود کم ہو کر 9 فیصد رہ گئی ہے۔ کورونا کی صورتحال میں شرح سود میں کمی سے صنعت، سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے مزید 200 بیسز پوائنٹس کی کمی سے ایک ماہ کے دوران شرح سود میں 4.25 فیصد کمی کی گئی ہے۔ کاروباری طبقات اور انڈسٹریل سیکٹرز کی جانب سے حکومت سے اپیل کی تھی کہ معاشی نمو کو بڑھانے کیلئے شرح سود میں مزید کمی کی جائے، کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت جمود کا شکار ہونے کے باوجود ملک میں بلند شرح سود صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے اگرچہ سٹیٹ بینک نے دو بار شرح سود میں کمی کی ہے لیکن اس کے باوجود اب بھی موجودہ معاشی صورتحال کے تناظر میں شرح سود بہت زیادہ ہے ، معاشی نمو میں بہتری کیلئے شرح سود میں مزید کمی کی جائے ۔

 

مزید براں سٹیٹ بینک نے ری فنانس سکیم میں جو حالیہ قدامات اٹھائے ہیں ان پر برق رفتاری سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔ اس مشکل وقت میں صنعت و تجارت کو سہارا دینے کے لئے ریفنڈز ادائیگیوں کے نظام کو تیز اور مئوثر بنایا جائے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے قرض ایک سال کے لیے منجمد کر نے کا باضابط اعلان جاری کردیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو رواں سال 40 ارب ڈالرز کے قرضے واپس کرنے ہیں تاہم کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ترقی پذیر ممالک نے آئی ایم ایف سے قرضے منجمد کرنے کی درخواست کی ہے. بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطابق جی 20 ممالک یہ قرضے ایک سال کے لیے منجمد کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں جس کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے 40 ارب ڈالرز کے قرض ایک سال کے لیے منجمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Bureaucrat tells how to end lockdown, leash corona

Bureaucrat tells how to end lockdown, leash corona   ISLAMABAD: As decision-makers are weighing different options to contain the spre...

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here