اگلے ہفتے ہزاروں لوگ افغانستان سے پاکستان داخل ہوں گے، فیصل کریم کنڈی - EVERYDAY NEWS

EVERYDAY NEWS

EVERYDAY NEWS,World News, International News, Latest International News, World News Headlines, World Breaking News, World News,City Everyday News in English & Urdu Get the latest international Everyday news and world events from Asia, Europe, the Middle East, and more. See Everyday world news & City News photos and videos at https://everyday-news1.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, April 17, 2020

اگلے ہفتے ہزاروں لوگ افغانستان سے پاکستان داخل ہوں گے، فیصل کریم کنڈی

 اگلے ہفتے ہزاروں لوگ افغانستان سے پاکستان داخل ہوں گے، فیصل کریم کنڈی

حکومت سے اپیل ہےکہ پاکستان میں داخل ہونے والوں کیلئے قرنطینہ کا بندوبست کرے اور سب پاکستانیوں کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں۔ پیپلزپارٹی کے سینئرمرکزی رہنماء اور سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی

 

اسلام آباد ( اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل 2020ء)

پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنماء فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے ہزاروں لوگ افغانستان سے پاکستان داخل ہوں گے، حکومت سے اپیل ہے کہ پاکستان میں داخل ہونے والوں کیلئے قرنطینہ کا بندوبست کرے اور سب پاکستانیوں کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں بلاول بھٹو زرداری نے الزام تراشی سے منع کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کورونا کی صورتحال پر کوئی سیاست نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے ہزاروں پاکستانی افغانستان سے پاکستان داخل ہوں گے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ جو افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو سب کے ٹیسٹ ہوں۔ اسی طرح تمام لوگوں کے لیے قرنطینہ کا بھی بندوبست کیا جائے۔ واضح رہے حکومت نے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو رواں ہفتے وطن واپس لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 

وطن واپسی پر مسافروں کو7 دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے کرونا وائرس کے باعث افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے معاملے پر چیئرمین سیفران کمیٹی سینیٹر تاج آفریدی کے خط پر ایکشن لیا۔ عمران خان نے طورخم بارڈر پر قرنطینہ سینیٹر کے قیام کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ معاون خصوصی قومی سلامتی معید یوسف نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کے چیرمین تاج آفریدی کو فون کیا اور کہا طورخم، چمن بارڈر پر پھنسے پاکستانیوں کو جلد وطن واپس لایا جائے گا۔ سنیٹر تاج آفریدی نے کہا کہ بارڈر پار پاکستانی مسافروں اور ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔خیال رہے گزشتہ روز سنیٹر تاج آفریدی نے وزیراعظم عمران خان سے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو واپسی کے لئے خط لکھا تھا، چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے بھی وزیراعظم عمران خان سے طور خم اور چمن بارڈر پر پھنسے پاکستانیوں کو واپسی کی درخواست کی تھی۔

 

No comments:

Post a Comment

Bureaucrat tells how to end lockdown, leash corona

Bureaucrat tells how to end lockdown, leash corona   ISLAMABAD: As decision-makers are weighing different options to contain the spre...

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here