لاک ڈاؤن سے ریلوے کو ہر ہفتے ایک ارب 20 کروڑ کا نقصان ہورہا ہے، شیخ رشید
ہم حکومت کے فیصلے کے پابند ہیں لیکن لاک ڈاون ختم کیا تو 20 مسافر ٹرینیں چلائیں گے، ٹرینیں چلانے کے لیےلوگوں کا اصرار ہے اور مجبوریاں ہیں، وفاقی وزیر برائے ریلوے
لاہور( تازہ ترین اخبار-04اپریل2020ء)
لاک ڈاؤن سے ریلوے کو ہر ہفتے ایک ارب 20 کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے فیصلے کے پابند ہیں
لیکن لاک ڈاون ختم کیا تو 20 مسافر ٹرینیں چلائیں گے، ٹرینیں چلانے کے لیےلوگوں کا اصرار ہے اور مجبوریاں ہیں۔ہمیں ہر ہفتے 20 کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے۔ہم 15 تاریخ سے وزیراعظم عمران خان کی اجازت کے بعد ٹرینیں چلانی شروع کریں گے۔لاک ڈاون سے پہلے ہم نے رکارڈ بیس ٹرینیں چلائی ہیں،
ہم آخری 2 روز میں 40 ٹرینیں نہ چلاتے تو کراچی میں لوگ ایڑیاں رگڑ رہے ہوتے، ہم نےآخری 2 روز میں 40 ٹرینوں سے ایک لاکھ 65 ہزار مسافروں کو منتقل کیا، ریلوےنے آخری 2 روز میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کے پیشنرز اور تنخواہ داروں کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی، ایک لاکھ 65 ہزار لوگوں کو ہم نے ریلوے سے گھروں کو بھیجا ہے، ہمارے پاس 1670کولی ہیں، ان تمام کا ڈیٹا احساس پروگرام میں بھیجا ہے۔


No comments:
Post a Comment