پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کردیا
پانچ خصوصی پروازیں اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر کیلئے آپریٹ جائیں گی، ایک ایک پرواز الجیریا، انڈونیشیا، دبئی اور چین جائے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو خصوصی پروازوں کی اجازت دے دی
اسلام آباد ( اخبارتازہ ترین ۔ 17 اپریل2020ء)
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پانچ خصوصی پروازیں اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر کیلئے آپریٹ جائیں گی، ایک ایک پرواز الجیریا، انڈونیشیا، دبئی اور چین جائے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو خصوصی پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ پی آئی اے کی 18، 19 اور 20 اپریل کو اسلام آباد سے لندن تین پروازیں جائیں گی جب کہ 19 اور 20 اپریل کو اسلام آباد سے ہی مانچسٹر دو پروازیں جائیں گی۔ اپریل کو پی آئی اے کا خالی طیارہ چین کے شہر چینگڈو جاکر واپسی پر کارگو سامان لائے گا،18 اپریل کو پی آئی اے کی پرواز مسافروں کو اسلام آباد سے لندن اور واپسی پر دبئی سے پاکستانیوں کو لائے گی۔
اس کے علاوہ 18 اپریل کو مانچسٹر جانے والی پرواز واپسی پر الجیریا سے پاکستانیوں کو واپس لائے گی، 18 اپریل کو کراچی سے مسافروں کو پرواز انڈونیشیا کے شہر جکارتہ لے کر جائے گی اور واپسی پر بھی مسافروں کو لائے گی۔


No comments:
Post a Comment