کورونا وائرس، ڈاکٹر کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ پاکستانی نژاد نرس بھی دم توڑ گئی - EVERYDAY NEWS

EVERYDAY NEWS

EVERYDAY NEWS,World News, International News, Latest International News, World News Headlines, World Breaking News, World News,City Everyday News in English & Urdu Get the latest international Everyday news and world events from Asia, Europe, the Middle East, and more. See Everyday world news & City News photos and videos at https://everyday-news1.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, April 3, 2020

کورونا وائرس، ڈاکٹر کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ پاکستانی نژاد نرس بھی دم توڑ گئی

کورونا وائرس، ڈاکٹر کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ پاکستانی نژاد نرس بھی دم توڑ گئی

نرس اریما نسرین تین بچوں کی ماں تھیں جسے 23 مارچ کو کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا


برطانیہ ( تازہ ترین اخبار-03اپریل2020ء)

برطانیہ میں ڈاکٹر کے بعد پاکستانی نژاد نرس اریما نسرین بھی دم تور گئی۔ تفصیلات کے مطابق اریما نسرین تین بچوں کی ماں تھیں جن میں 23 مارچ کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ 

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اریما نسرین کا انتقال والسال مینر اسپتال میں ہوا جہاں وہ 16 برس سے نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) کے لیے اپنی خدمات پیش کر رہی تھیں۔مقتولہ کی بہن کزیمہ نسرین کا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا

 کہ اریما میں اس وقت کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جب دنیا میں اسے سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا تھا۔ جب ان میں کورونا کی تصدیق ہوئی تو بظاہر اریما میں اس کی علامات موجود نہ تھیں ۔

 
میری بہن صرف 36 سال کی عمر میں وینٹی لیٹر پر چلی گئی اور وفات پا گئی۔ کزیمہ نسرین کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا ہو گا کیونکہ کورونا وائرس کوئی معمولی بیمار ی نہیں ہے۔

اریما نسرین کی وفات نے ان کے قرینی رشتہ داروں اور عزیزوں کو افسردہ کر دیا ہے جس کے بعد اریما کی قریبی دوست روبی اختر نے سوشل میڈیا پر اپنی دوست کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت پیار کرنے والی اور ملنسار لڑکی تھی۔ یاد رہے 

کہ پوری دنیا کی طرح برطانیہ میں بھی کورونا وائرس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ برطانیہ میں ابھی تک کورونا وائرس کی وجہ سے 33 ہزار 700 سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ3 ہزا ر کے قریب افراد اس مہلک وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ 

حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ اس وائرس کو مزید پھیلنے سےروکا جا سکے۔ کچھ دن قبل آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ خدشہ ہے کہ برطانیہ کی آدھی آبادی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہو۔

 

No comments:

Post a Comment

Bureaucrat tells how to end lockdown, leash corona

Bureaucrat tells how to end lockdown, leash corona   ISLAMABAD: As decision-makers are weighing different options to contain the spre...

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here