گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کاپنجاب بھر میں مزید10کورونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سینٹر زکے قیام کے اعلان - EVERYDAY NEWS

EVERYDAY NEWS

EVERYDAY NEWS,World News, International News, Latest International News, World News Headlines, World Breaking News, World News,City Everyday News in English & Urdu Get the latest international Everyday news and world events from Asia, Europe, the Middle East, and more. See Everyday world news & City News photos and videos at https://everyday-news1.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Thursday, April 2, 2020

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کاپنجاب بھر میں مزید10کورونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سینٹر زکے قیام کے اعلان

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کاپنجاب بھر میں مزید10کورونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سینٹر زکے قیام کے اعلان

ٹیلی میڈیسن سینٹرزسے ابتک50ہزار سے زائد افراد طبی راہنمائی حاصل کر چکے ہیں ہم مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ‘چوہدری محمد سرور گھر وں سے باہر نکلنے والے اپنے اور دوسروں کیلئے خطرہ بن رہے ہیں خدا کیلئے عوام کورونا سے پیدا حالات کو سنجیدہ لیں اور گھر وں سے باہر نکلنے کی غلطی نہ کر یں‘ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب سے خطاب


لاہور( اخبارتازہ ترین - 02 اپریل2020ء)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پنجاب بھر میں مزید10کورونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سینٹر زکے قیام کے اعلان کردیا ۔گور نر پنجاب کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف مقامات کا دورہ ۔ناکوں پر موجود افواج پاکستان اور پنجاب پولیس کو کورونا کے خلاف جنگ میں اہم کردار پر خرا ج تحسین 

جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ویڈ یو لنک کے ذریعے سیالکوٹ میں بھی کورونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن سینٹرکا افتتاح کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز گور نرہائوس لاہور سے گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے ویڈ یو لنک کے ذریعے سیالکوٹ میں کورونا ٹیلی میڈیسن سینٹرکے افتتاح کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو اور تقر یب سے خطاب کے دوران کہا کہ الحمداللہ آج پنجاب بھر میں ہمارے کورونا ٹیلی میڈیسن سینٹرز کی تعداد23ہوگئی اور میں آج یہ اعلان کر رہا ہوں کہ ہم فوری طور پر عوام کو گھر بیٹھے کورونا کے بارے میں طبی راہنمائی کیلئے مزید 10کورونا ٹیلی میڈیسن سینٹرز بنائیں گے اور اگر ضرور ت ہوئی توان میں مزید بھی اضافہ کر دیا جائیگا ۔

 

اُنہوں نے کہا کہ صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی کورونا ٹیلی میڈیسن ہیلپ لائن 0304-1112101پر24گھنٹے ڈاکٹرز سے رابطہ کر سکتے ہیں انکی بھر پورراہنمائی کی جائیگی ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن سینٹرزسے ابتک50ہزار سے زائد افراد طبی راہنمائی حاصل کر چکے ہیں ہم مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انکے ساتھ ہیں ،

 

 کورونا کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان کا کرداربھی مثالی ہے،گھر وں سے باہر نکلنے والے اپنے اور دوسروں کیلئے خطرہ بن رہے ہیں خدا کیلئے عوام کورونا سے پیدا حالات کو سنجیدہ لیں اور گھر وں سے باہر نکلنے کی غلطی نہ کر یں۔ اُنہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کورونا سے بچائو کیلئے اقدامات کرنے کیساتھ ساتھ غر یب خاندانوں کو راشن کی فراہمی کیلئے بھی تمام وسائل استعمال کررہی ہے اور حکومتی ادارے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئی24گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ بعدازں گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے جیل روڈ ،گلبرگ ،بر کت مارکیٹ ،لبرٹی اور حسین چوک سمیت دیگر علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا اور اسی دوران مختلف ناکوں پر موجودہ افواج پاکستان اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہمیں افواج پاکستان اور پنجاب پولیس سمیت اپنے سیکورٹی اداروں پر فخر ہے جو مشکل کی اس گھڑی میں فر نٹ لائن پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اورانشاء اللہ مجھے یقین ہے کہ پاکستانی قوم اسی اتحاد اور جذبے کیساتھ ملکر کورونا کے خلاف جنگ میں بھی کامیاب ہو گی۔

 

No comments:

Post a Comment

Bureaucrat tells how to end lockdown, leash corona

Bureaucrat tells how to end lockdown, leash corona   ISLAMABAD: As decision-makers are weighing different options to contain the spre...

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here