دھونس سے میڈیا کو دبانے والو کو تاریخ یاد رکھنی چاہئے، بلاول بھٹو زرداری - EVERYDAY NEWS

EVERYDAY NEWS

EVERYDAY NEWS,World News, International News, Latest International News, World News Headlines, World Breaking News, World News,City Everyday News in English & Urdu Get the latest international Everyday news and world events from Asia, Europe, the Middle East, and more. See Everyday world news & City News photos and videos at https://everyday-news1.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Thursday, April 2, 2020

دھونس سے میڈیا کو دبانے والو کو تاریخ یاد رکھنی چاہئے، بلاول بھٹو زرداری

دھونس سے میڈیا کو دبانے والو کو تاریخ یاد رکھنی چاہئے، بلاول بھٹو زرداری


صحافیوں کو گالیاں دینے کے ٹرینڈز حکومت کے ناقدین کو خاموش کرانے کے لیے ایک اور حملہ ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی

 

کراچی( اخبارتازہ ترین - 02 اپریل2020ء)

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جو سمجھتے ہیں کہ دھونس سے میڈیا کو دبایا جا سکتا ہے انہیں تاریخ یاد رکھنی چاہیے۔جمعرات کو جاری اپنے بیان میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نامور صحافیوں کو سوشل میڈیا پر گالیاں دینے اور نشانہ بنانے کی مہم کی مذمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ صحافیوں کو گالیاں دینے کے ٹرینڈز حکومت کے ناقدین کو خاموش کرانے کے لیے ایک اور حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گالیاں دے کر صحافیوں کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ یا تو وہ خاموش رہیں یا خمیازہ بھگتنے کے لیے تیار رہیں،حکومت اور تحریکِ انصاف مخالف آوازوں کی ٹرولنگ کے بجائے کورونا پر توجہ دیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اتنی محنت کورونا پر بیداری کے لیے کی جائے تو وقت اور وسائل کا درست استعمال ہوگا، ان غیر معمولی حالات میں ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بدترین چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمیں یکجا ہونے کی ضرورت ہے، ہم اس نازک موڑ پر فروعی سیاست اور سیاسی الزام تراشی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جمہوری نظام میں میڈیا اہم کردار ادا کرتا ہے،

 انسانی تاریخ کے اس بدترین بحران میں میڈیا نے دنیا بھر میں حکومتوں کو ان کے اقدامات پر جواب دہ ٹھہرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو سمجھتے ہیں کہ دھونس سے میڈیا کو دبایا جا سکتا ہے انہیں تاریخ یاد رکھنی چاہئیے، یاد رکھیں کہ پاکستان کے صحافیوں کی ناانصافی اور ظلم کے خلاف جدوجہد کی ایک لمبی تاریخ ہے۔

 

No comments:

Post a Comment

Bureaucrat tells how to end lockdown, leash corona

Bureaucrat tells how to end lockdown, leash corona   ISLAMABAD: As decision-makers are weighing different options to contain the spre...

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here