وزیراعظم نے تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی پیکج کا اعلان کردیا
تعمیراتی سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے ذریعہ آمدن نہیں پوچھیں گے؟ نیا پاکستان ہاؤسنگ کیلئے30 ارب کی سبسڈی، فکسڈ ٹیکس عائد اور ودہولڈنگ ٹیکس معاف کردیا، تعمیراتی شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دے دیا، مقصد لوگ بےروزگار نہ ہوں۔ وزیراعظم عمران خان کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ( اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل 2020ء)
وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی پیکج کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سیکٹرز میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے ذ رائع آمدن نہیں پوچھیں گے؟ فکسڈ ٹیکس لگا رہے ہیں،
تمام سیکٹرز پر ودہولڈنگ ٹیکس معاف کردیا ،نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کیلئے 30 ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں، تعمیراتی شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دے دیا، مقصد لوگ بے روزگار نہ ہوں۔
انہوں نے آج یہاں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ساری دنیا کے سامنے کورونا ایک چیلنج ہے، ہم دیکھ رہے ہیں ، امریکا، یورپ اور چین نے کیا کیا؟ ہندوستان کیسے نمٹ رہا ہے۔ اسی طرح ہمارادوسرا چیلنج یہ ہے کہ جو مغرب سے مختلف ہے۔ مغرب کا دوسرا چیلنج ایک کورونا دوسرامعیشت۔
ہمارا چیلنج ایک طرف بھوک اور دوسرا چیلنج بھوک ہے۔ ہندوستان میں بھی ایسے ہے۔


No comments:
Post a Comment