حکومت کا نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کا اعلان - EVERYDAY NEWS

EVERYDAY NEWS

EVERYDAY NEWS,World News, International News, Latest International News, World News Headlines, World Breaking News, World News,City Everyday News in English & Urdu Get the latest international Everyday news and world events from Asia, Europe, the Middle East, and more. See Everyday world news & City News photos and videos at https://everyday-news1.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, April 3, 2020

حکومت کا نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

حکومت کا نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

اساتذہ کو تنخواہ نہ دینے والے نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کریں گے، صوبوں کو بھی تنخواہ نہ دینے پر اسکولوں کیخلاف کارروائی کی تجویز دیں گے: وفاقی وزیرِتعلیم شفقت محمود

اسلام آباد  اخبارتازہ ترین۔03اپریل 2020ء)

حکومت نے نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی وزیرِتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اساتذہ کو تنخواہ نہ دینے والے نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یم صوبوں کو بھی تنخواہ نہ دینے پر اسکولوں کیخلاف کارروائی کی تجویز دیں گے۔

 وفاقی وزیرِتعلیم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ جواسکول اساتذہ کوتنخواہ نہیں دیں گے ، ان کےخلاف کارروائی ہوگی، تمام نجی اسکولز اساتذہ کو مستقل تنخواہیں دیں، ، تنخواہ نہ دینے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کو بھی تنخواہ نہ دینے والے سکولز کیخلاف کارروائی کی تجویز دیں گے، یہ تجویز گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھی دی جائے گی۔
 

دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث لوگوں کے کاروبار زندگی ٹھپ لیکن پرائیویٹ سکول پوری فیسیں وصول کرنے لگے ہیں۔ کرونا وائرس کی وجہ سے ساری دنیا میں کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے، سٹاک مارکیس کریش کرہی ہیں اور روزگارِ زندگی چلانا مشکل ہوگیا ہے اور نجی و پرائیویٹ تمام تعلیمی اداروں میں بھی چھٹیاں ہیں ایسے میں پرائیوٹ سکولز نے والدین پر سکول کی فیسوں کا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔ 

سکولز میں اس وقت چھٹیاں ہیں اور پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں بھی بند ہیں لیکن سکول مالکان نے ایک دفعہ بھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلباء کو فیس ادا کرنے کا کہا ہے۔ پرائیویٹ سکول مالکان بچوں کے والدین سے چھٹیوں کے باوجود فیس وصول کر رہے ہیں جبکہ آمدنی کے ذرائع بند ہیں اور حکومت نے بھی سکول مالکان سے کہا ہے کہ وہ چھٹیوں میں آدھی فیس وصول کریں لیکن مالکان نے طلباء کو پوری فیس ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

کورونا کی وجہ سے یوٹیلیٹی بل کم ہو گئے ہیں، حکومت نے ٹیکسز معاف کردیے ہیں، بجلی اور گیس کے بل بھی قسطوں کی شکل میں ادا کرنے کا حکم دیا ہے لیکن پرائیویٹ سکول مالکان فیسوں کی پوری وصولی کر رہے ہیں۔ والدین نے اس حوالے سے احتجاج کیا ہے

 کہ یہ کہاں کا انصاف ہے؟ ایک طرف بچوں کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے اور دوسری طرف سکول مالکان مزے سے اپنے گھروں میں بند ہیں بچوں کے والدین کاروبار بند ہونے کے باوجود ان سے فیسیں لے رہے ہیں۔

 


No comments:

Post a Comment

Bureaucrat tells how to end lockdown, leash corona

Bureaucrat tells how to end lockdown, leash corona   ISLAMABAD: As decision-makers are weighing different options to contain the spre...

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here